ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والے ملزم کے ساتھ کیا ہوا؟جانئے

22 Nov, 2021 | 07:56 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان کے خلاف شکست کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملی تھیں،پولیس نے دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار بھی کیا تھا۔ 
 سافٹ ویئر انجینئر، 23 سالہ رام ناگیش کو رواں ماہ ہی ممبئی پولیس نے گرفتار کیا تھا تاہم اب  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ملزم  کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے 50 ہزار روپے کے بونڈ کے عوض 23 سالہ رام ناگیش کو ضمانت پر رہا کیا ہے جبکہ ملزم کو ایک ماہ تک ہفتے میں دو بار پولیس سٹیشن میں پیش ہونا پڑے گا۔ واضح رہے کہ  ملزم نے ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کو آن لائن ریپ کی دھمکیاں دی تھیں۔
 
  
 

مزیدخبریں