پی ایچ اے افسران کا نیا سیکنڈل سامنے آگیا

22 Nov, 2021 | 07:39 PM

M .SAJID .KHAN

(درنایاب)اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے کے یکے بعد دیگرے سکینڈلز کے بعد ایک اور انکوائری کھول دی، مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ سکینڈل کے بعد اختیارات کے ناجائز استعمال کے سکینڈل پر انکوائری کھولی گئی، اینٹی کرپشن نے پی ایچ اے کے سات افسران کو طلب کرلیا۔
 کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے میں مالی بے ضابطگیاں اور فیول کی مد میں گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بٹر فلائی ہائوس کی ٹکٹوں کی آمدن میں،پی ایچ اے میں ملازمین کی ترقیوں میں بھی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ افسران کو ریکارڈ مہیا کرنے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مصطفی اسحاق کو طلب کیا گیا ہے، ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بھٹی ، عامر ابراہیم ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زاہد اقبال ، مصباح الحسن ڈار کو طلب کیا گیا ہے ۔ پی ایچ اے سپروائزر شفیق اور عاصم شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن نے افسران کو تئیس نومبر کو تحقیقات میں پیش ہوکر اپنے حق میں دفاع کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے ۔

مزیدخبریں