ویب ڈیسک: ہوم ڈلیوری ایپ میں کام کرنے والے سعودی نوجوانوں کو ماہانہ 3 ہزار ریال امداد دی جائے گی۔
اتصالات و کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت ہیومن ریسورسز اور ہیومن ریسورسز فنڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ہوم ڈلیوری کرنے والے نوجوانوں کو ماہانہ مدد دی جائے گی تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان رجسٹرڈ ایپ کے تحت کام کرتے ہوں اور انہوں نے وزارت ہیومن ریسورسز سے آزادانہ طور پر کام کرنے کا اجازت نامہ لے رکھا ہو۔ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ امداد ہوم ڈلیوری کے طے شدہ اہداف پوری کرنے پر ملے گی۔
ہوم ڈلیوری کرنیوالے نوجوانوں کو اب ملے گی ماہانہ لاکھوں روپے امداد
22 Nov, 2021 | 07:23 PM