ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس، آریان خان کے گرد گھیرا تنگ

Aryan Khan
کیپشن: Aryan Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  منشیا ت کیس  میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان  کی مشکلات میں اضافہ   نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو آریان خان کو  ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔  23 سالہ آریان خان کو این سی بی نے تین اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ این سی بی حکام اس وقت ممبئی  ہائی کورٹ کے حکم پر قانونی رائے لینے میں مصروف  ہیں۔  جس کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 آریان خان نے این ڈی پی ایس عدالت میں اپنا پاسپورٹ  جمع کراچکے ہیں  جبکہ انہیں خصوصی عدالت سے اجازت لئے بغیر بھارت چھوڑ کر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ضمانت کی شرائط کے مطابق 19 نومبر کو آریان خان این سی بی کے افسران کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس معاملے میں آریان خان کی یہ تیسری ہفتہ وار پیشی تھی۔

این سی بی دفتر میں پیش ہونے کے بعد آرین خان دہلی سے آئے۔ ایجنسی کی خصوصی  انکوائری ٹیم کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے این سی بی کے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر گیانیشور سنگھ  کی زیر قیادت انکوائری ٹیم ابھی تک 12 سے زیادہ افراد کے بیان  ریکارڈ کرچکی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر