ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفیق آباد،  معمولی تلخ کلامی پر ایک مزدور نے دوسرے کی جان لے لی

Man murdered his coleague
کیپشن: Dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)معاشرے میں عدم برداشت کا رویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے ذرا ذرا سی بات پر ہاتھا پائی یہاں تک کہ کسی کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا۔

شفیق آباد میں معمولی تلخ کلامی پر ایک مزدور نے دوسرے مزدور کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں آصف نامی شخص نے چھریوں کے وار کرکے 60 سالہ ارشد کو قتل کر دیا،  ملزم اور مقتول ایک ہی کوارٹر میں رہائش پذیر تھے، مقتول ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ قاتل سرگودھا کا رہائشی تھا، دونوں ایک ہی فیکٹری میں مزدوری کرتے تھے۔

پولیس نے مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔