کانسٹیبلز کی بھرتی کےلئے امیدواروں کا انتظار ختم

22 Nov, 2021 | 05:43 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: کانسٹبلز کے تحریری امتحان کےلئے اعلان کر دیا گیا ، بھرتی کا ٹیسٹ آئندہ ماہ دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔

لاہور ایجوکیشن بورڈ لاہور میں کانسٹبلز کی بھرتی کا ٹیسٹ لے گا۔ دیگر ریجن میں متعلقہ ایجوکیشن بورڈ کانسٹبلز کا تحریری امتحان لیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کانسٹبلز کی بھرتی کا تحریری امتحان لینے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے پانچ ہزار کانسٹبلز کی بھرتی ہو گی۔ لاہور میں 16 سو کے قریب کانسٹبلز بھرتی ہوں گے۔  ٹیسٹنگ ایجنسی کا انتخاب نہ ہونے کی وجہ سے بھرتی کا عمل تاخیر کا شکار ر تھا۔

مزیدخبریں