ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر نکاح نہیں ہوگا

Khatm e Nabuwat certificate
کیپشن: Nikkah Ceremony
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: ختم نبوت کے سرٹیفکیٹ کے بغیر نکاح نہیں ہوگا، محکمہ قانون نے نکاح نامہ میں ترمیم کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی۔

نکاح نامہ میں دلہا، دلہن، نکاح خواں اور گواہان کو ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا، ختم نبوت کا خانہ نکاح نامہ میں شامل کیا گیا ہے۔ پیارے نبی ﷺ کی آخری نبی ہونے اور قادیانی نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔محکمہ بلدیات اور محکمہ قانون نے ختم نبوت کا خانہ نکاح نامہ میں شامل کرنے کی سمری منظور کر لی ہے، اب یہ سمری کابینہ کو منظوری کے لئے ارسال کی گئی ہے۔