پندرہ روز  میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو،اساتذہ نے بڑا اعلان کر دیا

22 Nov, 2021 | 04:32 PM

Imran Fayyaz

(رومیل منصور)سول سیکرٹریٹ کے باہر  کالجز کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج،پندرہ دن میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے  گی۔

 سول سیکرٹریٹ کے باہر  کالجز کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج کیا گیا ،سپیشل سیکرٹری فنانس سے مذاکرات کے بعد اساتذہ نے احتجاج موخر کر دیا۔نعیم غیاث کی یقین دہانی پر اساتذہ نے احتجاج ختم کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سپیشل سیکرٹری کی جانب سے پندرہ دن کا وقت طلب کیا گیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 18سرکاری کالجزز کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ پندرہ دن میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے  گی۔

مزیدخبریں