اوباش کی طالبہ کے ساتھ غیراخلاقی حرکت، فوٹیج منظر عام پر

22 Nov, 2021 | 03:55 PM

Abdullah Nadeem

سٹی 42: مصری شاہ میں طالبہ کو حراساں کرنے کا معاملہ،  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  نامعلوم شخص نے سکول سے واپسی پر طالبہ کے ساتھ دست درازی کی۔واقعے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نامعلوم اوباش کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لڑکی کے مبینہ اغواء کا واقعہ 11 نومبر کو پیش آیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے  ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو فوری ملزم ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں