سٹی 42: مصری شاہ میں طالبہ کو حراساں کرنے کا معاملہ، مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم شخص نے سکول سے واپسی پر طالبہ کے ساتھ دست درازی کی۔واقعے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور نامعلوم اوباش کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مصری شاہ :دن دیہاڑے طالبہ کے اغواء کی کوشش ناکام، طالبہ کےاغواء کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
— Malik Sultan Awan???????????????? (@maliksultan095) November 22, 2021
سکول واپسی پرنامعلوم شخص نے طالبہ پر حملہ کیا،
طالبہ نے بہادری سے اغواء کار کا مقابلہ کیا اور بھاگ نکلی pic.twitter.com/wg1ATLYal7
لڑکی کے مبینہ اغواء کا واقعہ 11 نومبر کو پیش آیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو فوری ملزم ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔