ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈراموں میں اب خواتین کام نہیں کریں گی

Afghan Drama
کیپشن: Afghan Drama
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان حکومت کے زیر انتظام "الامر بالمعروف والنہی عن المنکر" کی وزارت نے ملک میں ٹی وی چینلوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے نشر کرنا روک دیں جن میں خواتین کو دکھایا گیا ہو۔
میڈیا کے لیے جاری ہونی والی ہدایت میں زور دیا گیا ہے کہ  ٹی وی چینلوں کو چاہیے کہ وہ ایسے رومانوی ڈرامے نشر کرنے سے گریز کریں جن میں خواتین بھی کردار ادا کر رہی ہوں۔وزارت نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین صحافی ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوں تو انہیں "اسلامی حجاب" میں ہونا چاہیے۔ افغان ٹی وی چینلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے پروگرام پیش کرنے سے اجتناب برتیں جو افغان اسلامی قدار سے متصادم ہوں یامذہب کے خلاف ہوں 
اقتدار پر  قابض ہونے  کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب وزارت نے افغان ٹیلی وژن چینلوں کے لیے ضابطہ اخلاق سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ 1996ء سے 2001ء کے درمیان طالبان تحریک نے اپنے پہلے دور حکومت میں ٹی وی اور سینیما کی تمام صورتوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر