سٹی 42: پنجاب حکومت نے لاہور کو مزید 3 ارب 50 کروڑ مالیت کا فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔لاہور کے بجٹ مزید 70 چھوٹے بڑے منصوبوں کو رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے جس سے تعلیم ،روڈ سیکٹر اور اقلیتی برادری کے حلقوں کی اسکیموں کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے ۔
پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور میں 70 سے زائد مزید چھوٹے بڑے منصوبوں کو رواں مالی کے سال کے بجٹ شامل کرنے کے لیے تین ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ نئے منصوبے ہیں جن کو بجٹ کی تیاریوں کے دوران تو شامل نہیں کیا گیا لیکن اب دوسری سہ ماہی کا آغاز ہوتے ہی اس کو بجٹ میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق لاہور کے لیے نئے شامل ہونے والے منصوبوں میں انصاف آفٹر نون سکول پروگرام ، نئے روای پل اور سگیاں روڈ کی اسکیم شامل ہے جبکہ اقلیتی برادری کے حلقوں میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے سے بیشتر اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب گلبرگ میں تعمیراتی کاموں کے لیے 40 کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کیا گیا ہے۔لاہور میں وزیر اعلی پنجاب کے اسٹنٹنگ پروگرام کے لیے فنڈ منظور کرنے کے بعد انہیں جاری شدہ لاہور کے بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔