ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا چھاپہ، سٹیج ڈانسر دعا چوہدری نے تھانے پر دھاوا بول دیا

Police raid Dancer Dua Home
کیپشن: Stage actress Dua Chaudhary
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، سٹیج ڈانسر دعا چوہدری ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار ملزموں کو تھانے سے چھڑا کر لے گئیں۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیج آرٹسٹ کے گھر سالگرہ کے فنکشن پر ساؤنڈ ایکٹ و دیگر خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریڈ کیا۔ اسٹیج آرٹسٹ اور اس کی دوست لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں سے دست درازی کی۔ اہل علاقہ اس ساؤنڈ سسٹم کے شور سے پریشان تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نےمعروف ڈانسردعاچوہدری کی سالگرہ کی تقریب پرچھاپہ مارا، پولیس نےساؤنڈسسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پردو افراد کوحراست میں لیاتھا، دعاچوہدری نےاپنےساتھیوں سمیت تھانےپردھاوا بول کرملزم  آزاد کروالیے جبکہ دھاوےکےدوران پولیس اہلکاروں کی وردی پھاڑدی اورتشددبھی کیا۔

نفری کی کمی اورخاتون اہلکارکی عدم دستیابی کےباعث حملہ آوروں کونہ پکڑا جاسکا۔ پولیس نے تھانہ گرین ٹاؤن میں 7 خواتین اور 3  افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔