ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر لیا

Shahnawaz Dahani
کیپشن: Shahnawaz Dahani
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر لیا. پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔

   فاسٹ بالر شاہ نواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈیبیو کر لیا. قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے اپنے پہلے انٹرنیشنل ٹی20 میں شاندار یورکر کرواکے پہلے کھلاڑی کو آؤٹ کرلیا۔ شاہنواز نے بنگلادیش کے اوپنر نجم الحسین شنتو کو 5 رنز پر بولڈ کیا جبکہ  آل راؤنڈر شعیب ملک بیٹے کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ 

 پی سی بی نے ٹویٹ کی ہے کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کے ٹی 20 پلیئر نمبر 95 ہیں۔ پی سی بی نے شاہ نواز دھانی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں وہ انتہائی خوش نظر آئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیبیو وہ ہونے پر  بہت پرجوش ہیں۔

شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ انہیں اسی دن کا انتظار تھا، اور آج ان کا خواب پورا ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی اپنی قوم اور ملک کے لیے کھیلنے کا انتظار کرتا ہے کہ وہ میچ میں کھیلے اور اور اپنی ٹیم کو جتوائے۔

 دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہ نواز دھانی کو ڈیبیو کیپ ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھانی کو انٹرنیشنل کیپ ملنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے انہیں تالیاں بجا کر مبارکباد پیش کی۔شاہ نواز دھانی کو ٹی20   کیپ پیش کرتے وقت قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مبارک ہو کہ آج آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں، میں نے پہلی مرتبہ آپ کو 2019 میں دیکھا تھا اور آج 2021 ہے، ان دو سالوں میں آپ نے جو محنت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے، اللہ سے دعا ہے کہ آپ پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک اور اچھا کھیلیں اور آج کے دن کو خوب انجوائے کریں۔