دنیا کی سب سے چھوٹی کار 

22 Nov, 2021 | 12:46 PM

  ویب ڈیسک :دنیا کی سب سے چھوٹی سنگل سیٹر کار '' پیل پی 50''  پر برطانوی شہری نے 1400 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی شہری ایلکس آرچن نے واحد نشست والی کار '' پیل پی 50'' پپر سکاٹ لینڈ سے لے کر برطانیہ کے آخری سرے  کارن ویل تک جانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ 1400 کلومیٹر کا فاصلہ ہائیکرز، سائکل سواروں اورسڑک پر لانگ ڈرائیو کے شوقین شہریوں میں مقبول ترین ٹریک ہے ۔ عام طورپر رکے بغیر اس فاصلے کو طے کرنے میں تفریبا 15 گھنٹوں کا وقت لگتا ہے تاہم اگر آپ '' پیل پی 50'' میں سفر کررہے ہوں تو یہ وقت زیادہ ہوسکتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 1963 میں تیار کی جانے والی یہ سنگل سیٹر کارزیادہ سے زیادہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ تین پہیوں والی یہ کار 1.32 میٹر لمبی اور 1.17 میٹر اونچی ہے اس کلاسک کار پر اس زمانے میں 199 برطانوی پاؤنڈ لاگت آئی تھی۔

برطانوی شہری ایلکس آرچن نے ایک نیک مقصد کے لئے یہ ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایلکس نے اس سفر سے اکٹھی ہونے والی رقم بی بی سی کے خیراتی فنڈ ''چلڈرن ان نیڈ'' کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت تک ایلکس کو 2200 برطانوی پاؤنڈ کی رقم اکٹھی کرچکے ہیں۔ ایلکس کا کہنا ہے کہ وہ پرانی گاڑیوں کے شوقین ہیں اور ان کے پاس فورڈ کی ماڈل ٹی کار اور مورس مائنر کار کے کلاسیک ماڈلز بھی موجود ہیں  تاہم '' پیل پی 50''   کار سب سے نادر ترین ہے۔

مزیدخبریں