ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاوارث بیگ لوٹانے والا آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا

لاوارث بیگ لوٹانے والا آئی جی پنجاب کا مہمان بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پولیس ترجمان کے مطابق شہری عدیل کو سڑک پر ایک لفافے میں 30 لاکھ روپے ملے جو اس نے پولیس کے حوالے کردیے، پولیس نے مالک کو تلاش کرکے رقم اس کے حوالے کر دی۔

گوجرانوالا میں سڑک سے ملنے والا لاوارث بیگ لوٹانے والا عدیل اشرف انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب کا مہمان بن گیا ۔  شہری عدیل کو سڑک پر ایک لفافے میں 30 لاکھ روپے ملے جو اس نے پولیس کے حوالے کردیے، پولیس نے مالک کو تلاش کرکے رقم اس کے حوالے کر دی۔

 ترجمان کے مطابق شہری عدیل کی ایمانداری پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں نے اسے اپنے دفتر مدعو کیا، چائے پلائی، تعریفی سرٹیفکیٹ اور اپنی جیب سے انعام دیا۔عدیل اشرف جیسے شہری معاشرے کا اثاثہ اور اصلی ہیرو ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔