(سٹی42 ) خیر پور کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار لڑکی نےوالد کے پیسے دینے سے انکار کرنےپر گھر کو آگ لگا دی جبکہ لڑکی نے ماڈلنگ کرنے کے لیے والد سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور مٰیں بیٹی نے باپ سےپیسوں کا مطالبہ کیا ، بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی نےگھر کو آگ لگادی جس کے بعد ٹک سٹار کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے اور والد کے انکار پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ٹک ٹاکر کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کر کے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔