(سٹی42 ) خیر پور کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار لڑکی نےوالد کے پیسے دینے سے انکار کرنےپر گھر کو آگ لگا دی جبکہ لڑکی نے ماڈلنگ کرنے کے لیے والد سے پیسوں کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور مٰیں بیٹی نے باپ سےپیسوں کا مطالبہ کیا ، بیمار والد کے پیسے دینے سے انکار پر ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی نےگھر کو آگ لگادی جس کے بعد ٹک سٹار کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا۔
ٹک ٹاک کا بخار..
— قاسم نیوز (پاکستان) (@QasimN0) November 22, 2020
خیرپور: پیر گوٹھ سالار محلہ میں ٹک ٹاک گرل ماروی خلجی ٹک ٹاک بنانےسے باپ کے منع کرنے پر غصہ..
گھر کےسامان کو آگ لگا دی..
والد عزیز احمد خلجی نےپیر گوٹھ تھانےپر اپنی بیٹی ماروی کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا..
ماروی کو گرفتار کرکے وومین تھانےپر پہنچایا ہے.. پولیس ذرائع pic.twitter.com/7jcj361PTg
ٹک ٹاکر ماروی خلجی نے بیمار والد سے ماڈلنگ کے لیے 2 لاکھ روپے مانگے تھے اور والد کے انکار پر ملزمہ نے گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ٹک ٹاکر کو جیل کی ہوا کھانی پڑی۔واقعے کے بعد ٹک ٹاکر ماروی خلجی کے والد نے بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔بعد ازاں پولیس نے ٹک ٹاکر ماروی خلجی کو گرفتار کر کے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔