(علی اکبر) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی والدہ کا انتقال کے باعث پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ داخلہ کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی پیرول پر رہاکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شہبازشریف پےرول پررہائی کے بعد والدہ کےجنازے میں شریک ہوں گے۔قبل ازیں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر بھی نواز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اورصدرمسلم لیگ ن شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اخترلندن میں انتقال کرگئیں۔لیگی رہنما رہنما عطا تارڑنےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شمیم اخترکے انتقال کی اطلاع دی۔
طویل عرصہ سےعلیل محترمہ شمیم اخترکاانتقال لندن میں ہوا،ان کی عمرنوےبرس تھی۔ بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ لندن میں اداکی جائےگی،جس کےبعدان کی میت پاکستان لائی جائے گی جس کیلئے انتظامات کئے جارہےہیں۔
صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کوجیل میں والدہ کےانتقال کی خبردی گئی،خبرسنتےہی شہبازشریف غم سےنڈھال ہوگئے اور زاروقطاررونےلگے۔ شہبازشریف نےوالدہ کےبلند درجات کیلئےدعاکی۔
مریم نوازکوپشاورجلسےمیں دادی کےانتقال کی اطلاع دی گئی۔مریم نواز نے جلسے کے شرکا کو اپنی دادی کے انتقال کی اطلاع دیتےہوئے دعاکی درخواست کی اور تقریرکئے بغیرجلسے سے واپس چلی گئیں۔