پاکستان ریلوے بوگیوں کی قلت کے باعث متاثر

22 Nov, 2020 | 05:57 PM

Azhar Thiraj

(سعید احمد ) ریلوےسسٹم پر خراب بوگیوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، ٹرین آپریشن کی 1 ہزار 719 مسافر بوگیوں میں سے 735 بوگیاں خراب ہو گئیں، بوگیوں کی قلت کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر۔
 تفصیلات کے مطابق ریلوے سسٹم پر خراب بوگیوں کی تعداد میں اضافہ، ذرائع کے مطابق ریلوے سسٹم میں 1 ہزار 719 مسافر بوگیوں میں سے 735 بوگیاں خراب ہو گئی ہیں۔ مسافر بوگیاں خراب ہونے سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوگیا۔ لاہور سے کراچی جانے اور آنیوالی ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ٹریک پر موجود 984 بوگیوں میں سے بھی بیشتر خراب ہیں۔60 سے زائد مسافر بوگیاں پریاڈک اوور ہالنگ کی مدت گزرنے کے باوجود مین لائن پر چلائی جا رہی ہیں۔

کرونا کے باعث 140 کی بجائے صرف 64ٹرینیں ہی چلائی جا رہی ہیں۔محدود ٹرین آپریشن کیلئے بھی بوگیاں دستیاب نہیں۔رولنگ اسٹاک کی دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث محدود ٹرین آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے، انتظامیہ کے مطابق فنڈز کی قلت کے باعث لاہور ورکشاپ میں بوگیوں کی مرمت کا کام سست ہے۔

مزیدخبریں