ہیپاٹائٹس ،ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کیلئے خوشخبری

22 Nov, 2020 | 11:55 AM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں انصاف میڈیسن کارڈ کا اجرا کردیا۔

 وزیراعلیٰ آفس میں انصاف میڈیسن کارڈ کے اجرا کی پروقار تقریب ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیپاٹائٹس ، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں میں انصاف میڈیسن کارڈ تقسیم کئے، ڈاکٹر یاسمین راشد، فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ ہیپاٹائٹس، ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات کاآغاز کیاگیا ہے ،پہلے مرحلے میں ایڈز کے 9862 ، ہیپاٹائٹس کے 23560 مریضوں کو ادویات ملیں گی ، ٹی بی کے 70047 مریضوں کو بھی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، مریضوں کی سہولت کیلئے آسان طریقہ کار وضع کیاگیاہے،متعلقہ ہسپتال میں شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی ۔


وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ تشخیصی عمل مکمل ہونے پر مریض کو رجسٹر کرکے کارڈ جاری کردیاجائے گا،مریض کسی بھی متعلقہ سنٹر سے مفت ادویات لے سکے گا،وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس ایڈز اور ٹی بی کے مریضوں کیلئے علیحدہ ڈیسک بنانے کی ہدایت کردی۔

 یاد رہے وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے- وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس میں مزید 10300کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے جبکہ بلوچ لیویز میں 378بھرتیاں ہوں گی۔ تمام بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوں گی۔

مزیدخبریں