تاجروں نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے پر دھاوا بول دیا

22 Nov, 2019 | 03:43 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور کے تاجروں نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے پر دھاوا بول دیا، بیرئیرز اور جنگلے گرا کر سڑک کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

گزشتہ 12 روز سےپنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کا اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے مال روڈ پر دھر نا جاری ہے، دھرنے کے باعث فیصل چوک اور اطراف میں ٹریفک جام  اور کاروبار ی سرگرمیاں   بُری طرح متاثر ہونے  پر آج تاجروں کا پارہ چڑھ گیا اور کاروبار کے دفاع میں مال روڈ پر نکل آئے.

تاجروں نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے دھرنے پر دھاوا بول دیا، تاجروں نےدھرنےمیں لگی کرسیاں میزتوڑدیں،ٹینٹ اکھاڑ دیئے، بیریئرز اور جنگلےگرا کرسڑک کوعام ٹریفک کیلئےکھول دیا، تاجروں  نے مال روڈ کے احتجاجی مظاہرین کیخلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

مزیدخبریں