کمرشل پراپرٹیز پر ٹیکس کے نفاذ کیلئے جیومیپنگ اور جیوٹیگنگ مکمل

22 Nov, 2019 | 03:14 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) محکمہ ایکسائز نے ہائی وے اینڈ موٹروے کے گردونواح میں کمرشل پراپرٹیز پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے جیومیپنگ اور جیوٹیگنگ مکمل کرلی۔

رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سےنئے ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھرمیں ہائی وے اور موٹروے کے گردونواح پراپرٹیز پرٹیکس عائد کیا جانا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈائریکٹرز کی سربراہی میں مقامات پوائنٹ آؤٹ کرنے کے بعد جیوٹیگنگ اور جیومیپنگ مکمل کرلی گئی۔

صوبے بھر میں 945 سڑکوں پر کمرشل اور ذاتی پراپرٹیز ڈیکلیئر کی گئی ہیں جس میں 80 فیصد کمرشل جبکہ 20 فیصد ذاتی پراپرٹیز ہیں، نئے ٹیکس کے نفاذ پر 2 ارب کی رقم حاصل ہوگی، ٹیکس کولیکشن کی منظوری کے لیے فائل سیکر ٹری  ایکسائز نے حکومت کو بھجوادی ہے۔

مزیدخبریں