ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریاں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

 حکومت کا ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریاں ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریاں نجی شعبے کو ٹھیکے پر دینے کیلئے پرائیویٹ فرم کی خدمات حاصل کرلیں، کنسلٹنسی فرم کی سروے رپورٹ کی بنیاد پر لیبارٹریوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ٹیچنگ ہسپتالوں کی پتھالوجی لیبارٹریز کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز کے سروے کیلئے کنسلٹنسی فرم یو ایچ وائے حسن نعیم اینڈ کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہوں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ لیبارٹریوں کو ٹھیکے پر دینے کیلئے ہونے والے سروے میں مذکورہ کمپنی سے مکمل تعاون کریں، کنسلٹنسی فرم کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز میں موجودہ سہولتوں کے ساتھ جن ٹیسٹوں کی سہولت میسر نہیں ان سے متعلق رپورٹ مرتب کریں جس کے مطابق لیبارٹریز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو پہلے مرحلے میں آوٹ سورس کیا جارہا ہے اور اس کے بعد ٹیسٹوں کے چارجز لاگو کر دیئے جائیں گے، لیبارٹریاں ٹھیکے پر دینے کے بعد میڈیکل ٹیسٹوں کی مد میں چارجز بھی وصول کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer