ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹار اسپنر سعید اجمل کوچنگ کیلئے میدان میں آگئے

سٹار اسپنر سعید اجمل کوچنگ کیلئے میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل بھی کوچنگ کے لئے میدان میں آگئے، جادوگر اسپنر نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لئے درخواست جمع کروادی۔

 سابق سٹار آف اسپنر سعید اجمل بطور کھلاڑی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد کوچنگ کے میدان میں آگئے، سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لئے درخواست دے دی، پی سی بی نے قومی ٹیم کے اسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے لئے اشتہار دے رکھا ہے۔

سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ، 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جادو گر اسپنر ٹیسٹ میں 178، ون ڈے میں 184 اور ٹی ٹونٹی میں 85 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 578 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

سعید اجمل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجھے عزت شہرت دی ہے اب وقت آگیا ہے کہ اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کو منتقل کروں ،اسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے مقررہ معیار پر پورا اترتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق بھی اسپن باﺅلنگ کنسلٹنٹ کے عہدے کے امیدوار ہیں اس حوالے سے پی سی بی آئندہ چندروز میں اہم فیصلہ کرے گا

Sughra Afzal

Content Writer