ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی اور میک اپ آرٹسٹ وقار حسین کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ مہوش حیات نے وقار کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے حسن کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ فلم ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ اور بے تحاشا ٹی وی کمرشل میں خوبصورت ترین نظر آنے کا راز وقار ہے۔

 مہوش حیات نے وقار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مسکراہٹ اندھیر دن کو روشن کرتی ہے، آپ انتہائی مثبت سوچ کے مالک ہیں جنہوں نے مجھے بھی نہ صرف مثبت سوچ کی جانب راغب کیا بلکہ خود اعتمادی بھی دلائی، بہت سے لوگوں کو نہیں معلوم کہ دس سال قبل آپ میرے پہلے میک اپ آرٹسٹ تھے، ہم نے زندگی کے بہت سے حیرت انگیز لمحات ساتھ گزارے ہیں، آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کا عروج آپ نے خود دیکھا ہے اور میں آپ کی بہت مشکور ہوں

Sughra Afzal

Content Writer