ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی نیوز نیٹ ورک، روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو کا اہتمام

سٹی نیوز نیٹ ورک، روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: سٹی فورٹی ٹو، ٹوئنٹی فور نیوز اور روزنامہ پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو اختتام پزیر ہوگئی، آخری روز کانفرنس میں شریک فیملیز کو نیوٹریشن سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی جبکہ حکومتی اور نجی اداروں کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں جاری دو روزہ کانفرنس کے اختتامی روز ماں اور بچہ کی صحت، غذائی قلت پر درپیش مسائل اور معذور بچوں کے لئے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، آخری روز مختلف سکول اور کالجز کے طلبہ کے لئے ہیلتھی کوکنگ مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پولٹری فاؤنڈیشن، ہلال احمر، ریسکیو 1122، پنجاب فوڈ اتھارٹی، ایل ڈبلیو ایم سی، ہمدرد فاؤنڈیشن، سندس فاؤنڈیشن سمیت دیگر نے شرکت کی اور سٹالز لگائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کرنا چاہیئے تاکہ خوراک کے معیار میں بہتری لائی جاسکے۔ معذور بچوں کے لئے لگائے گئے سٹالز پر خواتین کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو معاشرے کی جانب سے رد کردیا جاتا ہے، ان کو مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایکسپو 2018 ایک کامیاب ایکسپو ثابت ہوئی جو نہ صرف غذائیت کے حوالے سے آگاہی کا باعث بنی بلکہ تفریحی سرگرمیوں کے لیے بھی پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔