ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اتوار بازار انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اتوار بازار انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: اتوار بازاروں میں خریداروں کو خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا معاملہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی اتوار بازار انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے لاہور سمیت صوبہ بھر کی اتوار بازار انتظامیہ کو نئی ہدایات جاری کی ہیں، جس کے مطابق اتوار بازاروں میں خریداروں کو خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے گوشت، چکن خصوصا مچھلی فٹ پاتھ یا پھٹوں پر کھلے عام فروخت نہیں کی جائے گی۔

ہدایات کے مطابق گوشت کو سیل پوائنٹس میں ڈھانپ کر رکھا جائے گا، خلاف ورزی پر جرمانہ اور سٹالز کینسل کر دیئے جائیں گے۔