کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 9واں کانووکیشن

22 Nov, 2018 | 05:49 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 9واں کانووکیشن، ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجوایٹس چارسو سے زائد طلباء میں ڈگریاں تقسیم، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا 9واں کانووکیشن ہوا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر صحت یاسمین راشد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرو وی سی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز، رجسٹرار پروفیسر ارشاد حسین، پروفیسر اسد اسلم خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب پروفیسر نظام الدین، اکیڈمک کونسل، سابق پرنسپل صاحبان اور طبی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

کانووکیشن میں 4 سو سے زائد طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں، ایم بی بی ایس کے 320 اور 89  پوسٹ گریجوایٹس شامل ہیں۔ نمایاں پوزیشن لینے والے پوسٹ گریجوایٹ اور ایم بی بی ایس کے طلباء کو 45 میڈلز دیئے گئے۔ مختلف مضامین میں اول پوزیشن پر سارہ عارف کو 15 میڈلز ملے، سارہ عارف سال 2017 کی بہترین آل راونڈر گریجویٹ قرار پائیں۔ ایم بی بی ایس کے گولڈ میڈل حاصل کرنیوالوں میں ایمن شیریں، عائشہ عرفان، حراجمیل، کنزہ یوسف، انسہ اطہر، زبرین طاہر،علی نوید اور اویس رضا بھی شامل ہیں، پوسٹ گریجوایٹس میں ڈاکٹر پارس بھنڈاری گولڈ میڈل لینے والوں میں شامل ہیں۔

کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے میڈلز اور ڈگریاں لینے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے طلباء کو کہا کہ عملی زندگی میں ہمیشہ اپنی مادرعلمی کو یاد رکھیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ فارغ التحصل طلباء عملی زندگی میں ادارے کی روایات کو آگے بڑھائیں۔  کامیاب طلباء اور والدین کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلباء انسانی خدمت سے مادرعلمی کا نام روشن کریں گے۔ 

مزیدخبریں