ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا پسماندہ علاقوں میں ڈولفن فورس متعارف کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا پسماندہ علاقوں میں ڈولفن فورس متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فوج اور پولیس ہمارا قابل قدر اثاثہ ہیں انہی  کی قربانیوں سےدہشتگردی میں کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابقچوہنگ ٹریننگ سینٹر میں  ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے، پولیس کو تمام وسائل فراہم کریں گے۔ پنجاب کو ڈولفن فورس متعارف کروانے کا اعزاز ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پسماندہ علاقوں میں جرائم کے سد باب کیلئے ڈولفن فورس کو متعارف کروانے کا اعلان کردیا کہتے ہیں کہ ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور ساہیوال میں پولیس ٹریننگ کالج قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے سدباب اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے،ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرکے ہم تیزی سے ترقی کا سفر طے کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈولفن کا 7 واں بیج عوامی خدمت کیلئے تیار کھڑا ہے۔ ڈولفن کی تربیت جدید خطوط پر کی گئی ہے، پولیس ٹریننگ کالج جدیداورمعیاری تربیت فراہم کر رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer