وزیر اعلیٰ پنجاب نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

22 May, 2024 | 10:39 PM

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے انسپکٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ طالبعلم پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں