پنجاب: آئندہ مالی سال میں جاری اخراجات میں 170 ارب روپے کا اضافہ متوقع

22 May, 2024 | 08:14 PM

سٹی42: پنجاب میں آئندہ مالی سال میں جاری اخراجات میں 170 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ خزانہ پنجاب کا  نئے مالی سال میں جاری اخراجات کی مد میں 2 ہزار 2 سو 44 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔رواں مالی سال میں جاری اخراجات کا تخمینہ 2 ہزار 74 ارب روپے ہے جبکہ پچھلے مالی سال میں جاری اخراجات کا تخمینہ 1 ہزار 667 ارب روپے تھا۔

نئے مالی سال کے بجٹ پر تخمینہ سے مطلق سفارشات حکومت کو پیش کردی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری اخراجات کے اعدادوشمار میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے ، وفاق کے بجٹ کو دیکھ کر جاری اخراجات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں