سٹی42: ڈیفنس بی کے علاقے میں کار سوار لیڈیز سیلون مالک زینب پر فائرنگ ،زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ایس پی کینٹ کی اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔
واقعہ سے متعلق ایس پی کینٹ نے کہا کہ خواتین پر فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، درخواست موصول ہونے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔