طیب سیف: اقوام متحدہ کے 5 رکنی وفد نے تحریکِ انصاف کے سنٹرل سیکریٹریٹ میں پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔
اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی سنٹرل سیکریٹریٹ کا دورہ کیا، اقوام متحدہ کے 5 رکنی وفد نے رؤف حسن اور پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کی۔ یو این وفد میں 3 لوگ نیویارک اور 2 اسلام آباد آفس سے تھے۔ ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل عمر ایوب، خالد خورشید اور دیگر رہنما شریک تھے۔
اقوام متحدہ کے وفد نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کی خیریت معلوم کی۔