غیر رسمی سکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا 

22 May, 2024 | 06:46 PM

 جنید ریاض : غیر رسمی سکولوں میں بھی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ 

محکمہ غیر رسمی تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق چھٹیوں کا آغاز 27 مئی سے ہوگا ، چھٹیاں 15 جون تک جاری رہیں گی۔

محکمہ غیر رسمی تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کے بعد سکولوں کے بعد اوقات کار بھی تبدیل کر دیے گے، سکول صبح سات بجے لگیں اور چھٹی دن  11 بجے ہوگی۔

 

مزیدخبریں