جمال الدین جمالی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد انہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اسوی ایٹ پروفیسر میڈیسین یونٹ 1 سروسز ہسپتال ڈاکٹر خدیجہ منیر نے یاسمین راشد کا چیک اپ کیا.
ذرائع میڈیکل ٹیم کے مطابق ڈاکٹر یاسین راشد گرمی کی وجہ سے ڈائریا اور اس کے بعد قبض کی شکایات کے باعث ہسپتال آئیں، شدید گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوئی ۔ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا جسے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ہسپتال میں داخل کرنا ہے یا دوائی دے کر ڈسچارج کرنا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہونے کے باوجود علاج کی سہولت نہیں دی گئی۔ جیل سیل میں گرمی کی شدت اور خراب پانی پینے کی وجہ سے کل دوپہر سے طبیعت خراب تھی، کل سے لگاتار قے اور پیٹ خراب ہو نے کے باوجود علاج کی سہولت نہیں دی گئی، آج بے ہوش ہونے پر ایمبولینس میں جیل سے سروسز ہسپتال لایا گیا ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ ڈائریا یا گیسٹرو کی علامات ہیں، دعا کی درخواست ہے۔