عثمان خان: اپوزیشن جماعتوں کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہو گئی،اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی،ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن جماعتوں کی قیادت آٹھ بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔