مریم نواز نے جیلوں کے نظام میں اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

22 May, 2024 | 05:59 PM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جیلوں کے نظام میں اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے فیصل آباد اور راولپنڈی میں ویمن جیلوں کے قیام کی اصولی منظوری دیدی ، نئی جیلیں کو شہروں سے باہر قائم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بخشی خانوں اور لاک اپس کی ری ویمپنگ کا حکم دے دیا ، پنجاب بھر کے بخشی خانوں اور لاک اپس کی ری ویمپنگ کے منصوبے کی منظوری دی جبکہ اجلاس میں جیلوں میں بند جرائم پیشہ افراد کےممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جیلوں کی سائبر سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ 

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر محترمہ مریم اورنگ زیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے محترمہ ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے -

مزیدخبریں