سیدتنویرنقوی : ڈنگہ پولیس نے دوہرے قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری کو انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک سے گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال سابقہ دشمنی پر بھلوٹ گجو کے رہائشی باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ تھانہ ڈنگہ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی۔ مقدمہ میں نامزد ایک ملزم فاروق عرف عامر ولد صفدر سکنہ گجو بیرون ملک فرار ہو گیا ۔ ایس ایچ تھانہ ڈنگہ انسپکٹر مجاہد عباس نے ٹریس کرکے انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک دبئی سے گرفتار کرلیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء تارڑ سنگین جرائم کرکے بیرون ممالک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔