چوہنگ :شوگرکین ٹینک میں گرکردوافراد دم توڑ گئے

22 May, 2024 | 05:20 PM

Ansa Awais

سٹی42 : شوگرکین ٹینک میں گرکردوافراد دم توڑ گئے ،ریسکیو نے جاںبحق افراد کی لاشیں ٹینک سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیں۔

 چوہنگ میں دو افراد کی ہلاکت کاافسوسناک واقعہ پیش آیاہے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ میں گڑ بنانے والے ٹینک میں دو افراد پاؤں پھسلنے کے باعث گرگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ اور امدادی کارروائیاں کرتےہوئے دونوں افراد کو مردہ حالت میں شوگرکین ٹینک سے نکال لیا۔ریسکیو نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔ورثا کی جانب سے پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیاکہ وہ کسی قسم کی کارروائی نہیں کروانا چاہتے۔

مزیدخبریں