ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 22مقامات کو چوکنگ پوائنٹس ڈکلیئر کر دیا گیا

لاہور کے 22مقامات کو چوکنگ پوائنٹس ڈکلیئر کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کی بے ہنگم ٹریفک کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم، جوائنٹ ٹیم نے لاہور کے 22مقامات کو چوکنگ پوائنٹس ڈکلیئر کر دیا۔ 
ٹیپا ، ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے نمائندے جوائنٹ ٹیم میں شامل ہیں۔ چوکنگ پوائنٹس میں اڈہ پلاٹ ، ٹاؤن شپ ، جمال چوک، لاہور ہوٹل ، ریلوے سٹیشن چوک ، ملتان چونگی ، صدر گول چکر ، بسمہ اللہ چوک عبدالستار ایدھی روڈ ، مل اڈاہ رائیونڈ ، غازی روڈ ، نقشہ سٹاپ وحدت روڈ ، لیاقت چوک سبزاہ زار ، محمد علی روڈ ، باگڑیاں چوک شامل ہیں۔ 
جوائنٹ ٹیم چوکنگ پوائنٹس کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گی۔جوائنٹ ٹیم کی جانب سے دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوکنگ پوائنٹس پر شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رپورٹ میں چوکنگ پوائنٹس پر ناقص روڈ انجنیئرنگ ودیگر وجوہات ٹریفک کو چوک کرنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔