ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے،کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے،وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد رانا ثناء اللّٰہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
احسن قبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔