جمال الدین : نو مئی کو راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات ،انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ،عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ عمر سرفراز چیمہ نے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔