بجلی صارفین پر310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

22 May, 2024 | 04:07 PM

اویس کیانی : بجلی صارفین پر310 ارب روپے سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، نیپرا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا ۔ 

آئندہ مالی سال سےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں5 روپےفی یونٹ تک اضافےکا خدشہ ہے۔ سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے،سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں۔ 

پاور پرچیز پرائس کے لیے 25روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے۔ منظوری کےبعد پاور پرچیزپرائس کابوجھ3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔ 

مزیدخبریں