ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رؤف حسن پر حملے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس تاحال خواجہ سراؤں کی شناخت نہ کر سکی

رؤف حسن پر حملے کا معاملہ، اسلام آباد پولیس تاحال خواجہ سراؤں کی شناخت نہ کر سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کا معاملہ،جڑواں شہروں کے خواجہ سراوں نے حملہ آوروں کی سناخت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے انھیں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔  

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تاحال رؤف حسن پر حملہ کرنے والے خواجہ سراوں کی شناخت نہ کر سکی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے  بھی کچھ حاصل نہیں ہوا۔پولیس نے جڑواں شہروں میں نامور  خواجہ سراوں سے بھی تفتیش کر لی، ان کا کہنا تھا کہ ان خواجہ سراوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیف سٹی کے کیمرے بھی پتہ نہیں لگا سکے خواجہ سرا کہاں سے آئے کہاں گئے ۔ اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ اسلام آباد پولیس واقع کی تحقیقات کے لئے 5 ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔یہ ٹیمیں مختلف اینگل سے تحقیقات کر رہی ہیں۔