ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشکک سے آنے والی پروازوں کا معاملہ،  طلباء کے لیے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہونے پر وضاحت جاری

بشکک سے آنے والی پروازوں کا معاملہ،  طلباء کے لیے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ ہونے پر وضاحت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ائی اے کی بشکک سے آنے والی پروازوں کا معاملہ،   طلباء کے لیے پی آئی کی پروازیں منسوخ ہونے پر وضاحت جاری کر دی۔

جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا کہ پی ائی اے کی پروازیں وزرات خارجہ کے مرتب کردہ شیڈول کے مطابق اپریٹ کی جارہی ہیں۔پروازوں پر پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے مہیا کردہ لسٹ کے مطابق طلباء کو بورڈنگ جاری کئے جاتے ہیں ، ہر پرواز سے قبل کئی ہزار طلباء ائیرپورٹ پر چیک ان کاونٹرز پر اکھٹے ہوتے ہیں۔ طالب علموں کی وطن واپسی پی ائی اے کی اولین ترجیح ہے مگر مروجہ طریقے کو اپنانا  اور نظم و نسق برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے۔

تمام طالب علموں سے گزارش ہے کہ وہ پروازوں سے متعلق پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ رکھیں اور اپنی اپنی پرواز کا شیڈول حاصل کریں۔ پی آئی اے کی گزشہ روز 2 پروازیں اپریٹ ہوئیں اور آج کیلئے 4 پروازیں شیڈول ہیں جبکہ مزید پروازوں کا شیڈول بھی مرتب کیا جارہا ہے۔