پی آئی اے کی کراچی جانے والی فلائٹ کی جدہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

22 May, 2024 | 03:28 PM

خورشید رحمانی : پی آئی اے کی جدہ سے کراچی کی پرواز کو روانگی کے بعد فنی خرابی کے باعث جدہ ائرپورٹ پر واپس اتارلیا گیا ۔

پرواز نمبر پی کے 732 کے طیارے کاکیبن پریشر یکدم کم ہو گیا، جس کے بعد پرواز کے کپتان احد حسینی نے کمال مہارت سے طیسرے کو ہنگامی طور پر واپس جدہ ائرپورٹ اتار لیا۔ ہنگامی حالات میں ائر بس 320 طیارے کوواپس اتارے جانے کے دوران مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبن پریشر ختم ہونے کی صورت میں طیارے کو چار منٹ میں 35 ہزار سے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر لایا جانا ضروری ہے، بلندی فوری طور پر کم نہ کئے جانے کی صورت میں آکسیجن کی عدم دستیابی سے مسافروں اور عملے کی موت واقع ہو سکتی ہے۔ 

مزیدخبریں