سٹی42:لیڈز میں فاسٹ بولر حسن علی کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ حسن علی اپنی کاؤنٹی کرکٹ کی ذمہ داری دوبارہ شروع کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو حارث رؤف کے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، اور حسن علی انگلش کاؤنٹی وارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔