علی رامے : لاہور میں 2000 ایکٹر پر گارمنٹس سٹی بنے گا، 20 ارب روپے مالیت سے پرائیویٹ لینڈ خریدی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق رائے ونڈ میں 2000 ایکٹر لینڈ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ گارمنٹس سٹی کے قیام پر مجموعی طور پر 45 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ گارمنٹس سٹی میں روذ انفراسٹرکچر پر 5 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گارمںٹس سٹی کے قیام کی منظوری دے چکی ہیں۔گارمنٹس سٹی میں مختلف زونز بنائے جائیں گے ۔