جعلی فوڈ افسر بن کر مختلف ریسٹورنٹس سے پیسے بٹورنے والے گروہ کے کارندےگرفتار

22 May, 2024 | 02:19 PM

سٹی 42: جعلی فوڈ آفیسرز بن کر مختلف ریسٹورنٹس سے پیسے بٹورنے والا گروہ ریڈار پر آگیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گروہ میں شامل دو جعلسازوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے موقع پر ہی دھر لیا۔پی ایف اے کا کہنا ہے کہ ملزمان حیدر اور ابوبکر فوڈ ریسٹورنٹس سے  رقم وصول کرتے تھے، ملزمان فوڈ بزنس آپریٹرز کو فوڈ اتھارٹی لائسنس کے اجراء کیلئےدھمکا کر رقم بٹورتے تھے۔
پی ایف اے کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران کسی فوڈ پوائنٹ سے نقد رقم وصول نہیں کرتے ہیں گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے  ،نشاندہی پر باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں